ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پارلیمانی کمیٹی ججوں کی تقرری میں تاخیرکے معاملہ کی جانچ کرے گی

پارلیمانی کمیٹی ججوں کی تقرری میں تاخیرکے معاملہ کی جانچ کرے گی

Wed, 12 Oct 2016 20:02:16  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،12اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کی عدالتوں میں ججوں کی کمی کو لے کر چل رہی بحث کے درمیان پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے سپریم کورٹ اور 24اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کے عہدوں کو بھرنے میں’’انتہائی تاخیر ‘‘پر وزارت قانون کی رائے جاننے کا فیصلہ کیاہے۔اہلکاروں، عوامی شکایت، قانون و انصاف کی وزارت پر پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ اوراعلیٰ عدالتوں میں ججوں کے عہدوں کو بھرنے میں ’’انتہائی تاخیر‘‘ کی جانچ کرنے کافیصلہ کیاہے۔پارلیمنٹ کی ایک بلیٹن میں یہ معلومات دی گئی ہیں۔بلیٹن کے مطابق وزارت قانون کے اہلکار اس معاملے پر ارکان پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سامنے اپنی پوزیشن کو پیش کرے گی۔پارلیمانی کمیٹی نے یہ قدم ملک کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر طرف عدالتوں میں بڑھ گئے مقدموں کی تعداد سے نمٹنے کیلئے ججوں کی تعداد کو 21ہزار سے بڑھا کر 40ہزار کرنے کے سوال پر عاملہ کی کی تنقید کیے جانے کے بعد اٹھایاہے۔


Share: